بھٹکل:20/اگست(ایس او نیوز) مجلس قوۃ السلام کے نئے عہدیداران کا انتخاب آج عمل میں آیا ہے۔ جس میں جناب عبدالغفورخلیفہ صاحب صدر منتخب ہوئے ہیں۔ دیگر عہدیداران کی تفصیلات کچھ یوں ہے:
- صدر: جناب عبدالغفور خلیفہ
- نائب صدر اول: جناب محی الدین جیلانی شاہبندری
- نائب صدر دوم: مولانا عبدالعظیم معلم
- جنرل سیکریٹری: مولانا محمد حسین جوکاکو
- جوئنٹ سیکریٹری: جناب عبدالواجد کولا
- محاسب: جناب محمد سمعان نیلاور
واضح رہے کہ مجلس قوۃالاسلام کے تحت مدرسہ اصلاح البنات، مسجد عمر الجابری اور امین لایئبریری چلتی ہیں۔